اکتوبر 28, 2026

ڈنگہ: اسٹیشن ماسٹر محمد اکرام نوشاہی کو ڈی ایس ریلوے نورالدین نے کیش پرائز سے نوازا

ڈنگہ(سٹی رپورٹر)اسٹیشن ماسٹر ڈنگہ محمد اکرام نوشاہی کو ڈی ایس ریلوے نورالدین نے کیش پرائز سے نوازا۔ڈی ایس ریلوے نورالدین نے ڈنگہ ریلوے اسٹیشن وزٹ کے دوران محمد اکرام نوشاہی کو ریلوے اسٹیشن کو خوبصورت بنانے اور ریلوے رولز کو فالو کرنے پر کیش پرائز سے نوازا اور انہیں شاباش دی۔محمد اکرام نوشاہی نے اس موقع پر ڈنگہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ترقیاتی کاموں میں معاونت کرنے والے تمام معززین کا تعارف کرایا اور ڈی ایس ریلوے کو ان کے ہمراہ مختلف منصوبوں کا وزٹ کرایا۔ڈی ایس ریلوے نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔