اپریل 21, 2026

انجیلو میتھیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

سری لنکا کے  آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق انجیلو میتھیوز ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا کے شہر میلبرن شفٹ ہو جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلو میتھیوز نے میلبرن میں گھر خرید رکھے ہیں، وہ  اپنی فیملی کے ساتھ اب میلبرن میں رہائش پزیر ہوں گے۔انجیلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔