گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے متحرک رہیں، ریسکیو 1122 سمیت تمام بلدیاتی ادارے میشنری فنکشنل رکھیں،اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں، سیوریج لائنوں کی فوری صفائی کروائی جائے ہنگامی حالات میں دریائے چناب اور جہلم کیساتھ آباد دیہات کے مکینوں کو فوری آگاہی کے لئے کمیونیکیشن کا نظام موثر بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی آر خضر حیات بھٹی،ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ان علاقوں میں پٹواری تک فیلڈ سٹاف، دیہہ کے نمبر دار اور متحرک افراد کیساتھ رابطہ بہتر بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسرانکو ہدایت کو ضروری ہدایات دیں، پانی کی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ اپنے زیر انتظام علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، افسران و اہلکاروں میں علاقہ جات تقسیم کرکے انہیں یہاں بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔





