امرہ کلاں (ماسٹر لیاقت علی ) ویلڈن پڑولنگ پولیس مو جیانوالہ ، SP پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن فاروق احمد بھٹہ کی ہدایات اور DSP پٹرولنگ گجرات و منڈی بہاوالدین مرزا الیاس بیگ کی سرپرستی اور انچارج پڑولنگ پولیس موجیانوالہ اشفاق گجر سب انسپکٹر کی زیر نگرانی ڈیوٹی آفیسر عبد الرزاق ASI معہ ٹیم عمران بیگ ، طارق محمود ، راجہ ریاض دوران ڈیوٹی جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے تھانہ بھاگٹ منڈی بہاوالدین کو مختلف مقدمات میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا مزید قانونی کاروائی کیلئے اشتہاری مجرم کو تھانہ ڈنگہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ موجیانوالہ اشفاق احمد گجر سب انسپکٹر نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کے جان و مال کیلئے 24 گھنٹے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ اشفاق احمد گجر نے کہا کہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ دوران سفر کوئی بھی مسلہ ہو تو وہ پٹرولنگ پولیس مومجیانوالہ کو اطلاع دیں فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا ہر شہری کو چاہئے کہ وہ قانون کا احترام کرے۔





