نومبر 2, 2026

بین الاقوامی منشیات فروش جورڈن گینگ پر مقدمات درج، ملزم کی بہن، والدہ بھی نامزد

بین الاقوامی منشیات فروش جورڈن گینگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  میں 4 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منشیات فروش گروہ پر منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، مرکزی ملزم کی بہن، 2 بھائی، والدہ بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کےلیے مراسلہ بھیجا تھا، انکوائری میں منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے پر مقدمات درج کیے گئے، تفتیش جاری ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی