نومبر 1, 2026

اے سی کوارڈ تابش محمود بٹ کا امتحانی مرکز کا دورہ

گجرات()وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں جاری امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ تابش محمود بٹ نے گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول میں جاری امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نے امتحانی مراکز میں طلباؤ طالبات کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے طلبائکی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ طلباؤ طالبات پر سکون انداز میں پیپر دے رہے تھے۔ امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے،انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔