جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم پریس کلب کے ممبر کو دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج، سینئر صحافی نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جہلم پریس کلب کا ممبر ہوں اور مقامی اخبار کا چیف ایڈیٹر ہوں 7 مئی بوقت دن 11 بجکر 20 منٹ پر جہلم پریس کلب میں موجود تھا کہ مجھے موبائل فون نمبر 0097156336354 سے کال موصول ہوئی کالر نے اپنا نام محمد جمیل ولد محمد بشیر بتایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور کہا کہ میں نے اپنے مخصوص بندوں سے بات کرلی ہے اور آجکل رقم بھی بھجوادوں گا اور تمہارا وہ حشر کروں گا کہ پوری دنیاء دیکھے گی مجھے خدشہ ہے کہ کالر مجھے جانی و مالی نقصان پہنچا سکتا ہے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، جہلم پریس کلب کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ جہلم پریس کلب کے کسی بھی معزز ممبر کو دھمکیاں دینے یا عزت نفس کو مجروح کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گاتاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی حرکات کرنے کی جرات نہ کرسکے۔





