چنن(نمائندہ سٹی53نیوز ڈاٹ کام) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات میاں محمد ابوبکر صدیق، میاں عبدالحمید،میاں ساجد حیات ایڈووکیٹ،میاں بلال محی الدین،میاں اظہر سعید اور میاں محمد عمران کی طرف سے مرکزی راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن،سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود اور ایم این اے NA 65 چوہدری نصیر عباس سدھو کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔دونوں شخصیات جب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تقریب (روائیت میرج ہال) میں پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔میاں طارق محمود اور چوہدری نصیر عباس سدھو نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں شرکاء کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔






