اپریل 21, 2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید اسد مظفر کے احکامات پرمتعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے

ڈنگہ(مرزا شاہد علی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید اسد مظفر کے احکامات پرمتعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے گئے۔ انسپکٹر مجاہد فاروق کوایس ایچ او تھانہ رحمانیہ سے ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ، انسپکٹر محمد لیاقت کو ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ سے ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں، ایس آئی سید بلال نعیم کو ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سے معطل کرکے تبدیل پولیس لائن اور ایس آئی فہد الرحمن کوایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر سے ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ تعینات کردیا گیا۔