ستمبر 15, 2026

پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا فیصلہ

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا),سٹوڈنٹس کونسلز کا مقصد ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اور طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانا ہوگا.سکول کونسلز صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور نمائندگان پر مشتمل ہوں گی.تمام سکولز میں 16 مئی کو سکول کونسلز کیلئے الیکشنز ہوں گی,سکول کونسل کیلئے امیدوار 8 سے 10 مئی تک کاغذات جمع کروا سکیں گے.سکولز میں 11 مئی کو الیکشن کیلئے امیدواروں کو نشانات الاٹ ہوں گے.امیدوار 12 سے 15 مئی تک پوسٹرز بنا کر الیکشن کمپین کرسکیں گے.محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سکول کونسل الیکشنز سے متعلق سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھجوا دیا