ستمبر 15, 2026

جہلم: اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار) حکومت پنجاب کے ویڑن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فردًا فردًا خود سنا، بذریعہ انچارج کمپلینٹ سیل مارک شدہ درخواستوں اور انکوائریز پر فوری کاروئی عمل میں لاتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی کی ہدایات دیں،تمام متعلقہ افسران کو مختص کردہ وقت کے اندر مارک شدہ درخواستوں پر فوری انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، میرے دروازے جہلم کی عوام کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں، جہاں شہری بغیرکسی انتظار کے اپنی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لئے تشریف لا سکتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل اور کم وقت میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ