اپریل 19, 2026

حضرت میاں رانجھا سرکارکا55واں سالانہ عرس مبارک منعقد

جہلم (یعقوب بٹ)جہلم شہر کے نواحی علاقہ کھوکھراں میں گزشتہ روز55واں سالانہ عرس مبارک حضرت میاں رانجھا سرکار خلیفہ مجاز خواجہ محمد سلطان عالم نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ منعقد ھوا،جس کی سرپرستی خانقاہ سلطانیہ گلشن عظیم کالادیو شریف جہلم خواجہ پیر عبد الواحد نقشبندی العروف حاجی پیر صاحب منعقد ھوا،اس پروگرام کا اھتمام ھمیشہ کی طرح الحاج چوھدری محمد سعید احمد نقشبندی،چیرمین جہلم مرکزی انجمن تاجران،پروفیسر محمدسلیم احمد چوھدری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن،ڈاکٹر محمد عثمان سلیم چوھدری ڈینٹل سرجن(القرآن لیب بکرا منڈی جادہ جہلم)نے اپنے والد محترم حاجی محمد خان صاحب مرحوم کی یاد کو مسلسل برقرار رکھا،اس پروگرام کا آغاز سٹیج سیکرٹری محمد عصمت الللہ قادری صاحب نے حافظ محمد عقیل صاحب کو دعوت دی کہ اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کریں،تلاوت کلام مجید کے بعد عامر افضل چشتی،صوفی غلام حسین صاحب،ناصر محمود چشتی،خالد محمود قادری ودیگر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اشعار پیش خدمت کیے،خطاب علامہ قاضی کامران رسول(مہناج القران کونسل جہلم)،خصوصی خطاب حضرت علامہ غلام مرتضیٰ علوی (فاضل تحریک منہاج القرآن لاھور)نے شان مصطفیٰ،شان اولیاء کرام پیش کی،اس کے بعد الحاج چوھدری محمد سعید احمد نے دور،نزدیک سے آئے ھوئے مہمانوں سے خطاب کرتے ھوئے کہا میرے والد محترم حاجی محمد خان مرحوم نے حضرت میاں رانجھا سرکار کی حیات طیبہ میں کچھ وقت گزارنے کی سعادت حاصل کی ھے،حضرت میاں رانجھا سرکار الللہ پاک کی پاک کلام سے لوگوں کو شفا بانٹتے،،حضرت کے وصال کے بعد میرے والد مرحوم حضرت میاں رانجھا سرکار کا عرس مبارک خانقاہ سلطانیہ کالادیو شریف کی سرپرستی میں منعقد کرتے رھیھیں،والد محترم،حاجی محمد خان مرحوم آف جادہ کے وصال کے بعد ھم دونوں بھائیوں نے یہ ڈیوٹی سنبھالی ھوئی ھے، اس سالانہ عرس پاک کومسلسل تقریباً 55سال ھوگئے ھیں،تحریک مہناج القران کے اراکین اور دور،نزدیک سے آنے والے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتا ھوں اور میں خانقاہ سلطانیہ کے صاحبزادگان سے گزارش کرتا ھوں کہ ھمیشہ کی طرح آج بھی ختم خواجگان پڑھا جائے،اس کے بعد خصوصی دعا فرمائیں،آخر میں حضرت علامہ غلام مرتضیٰ علوی صاحب نے سب دوست احباب،امتے مسلمہ کے حق میں دعا فرمائی،،الللہ پاک سب کاآنا،اور حضرت میاں رانجھا سرکار کے مزار کا فیض جاری ساری فرمائے آمین ثم آمین