اپریل 20, 2026

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹالیانوالہ میں "کلین اینڈ گرین پروگرام” کے سلسلہ میں شاندار تقریب کا انعقاد

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹالیانوالہ میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے سلسلہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس خوبصورت تقریب میں جہلم کی مشہور سماجی اینڈ روحانی شخصیت بابا جی پیر عرفان الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ان کے علاوہ فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، کالج پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید ،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایڈوکیٹ عبدالحفیظ اور چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔بہترین سماجی خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، عبدالغفور چوہان ،فلک ناز، سیٹھی اور مشہور و معروف سماجی شخصیت ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس تقریب کے علاوہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور کالج کے پروفیسرز نے سکول کے بچوں کی ویلفیئر سوسائٹی بنائی۔کالج کی بچیاں بھی اس سوسائٹی کی ممبر ھوں گی۔۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مہربانی ویلفیر پراجیکٹ کے تحت کالج کے ہاسٹل میں پانی کا بور بھی کرایا۔۔جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔یہ مہربانی پراجیکٹ کا 28 واں پانی کا منصوبہ تھا۔اس بور سے کالج کے ہاسٹل اور کالج کے اندر جو شجر کاری کی گئی ھے ان پودوں کو پانی دیا جاۓ گا۔یاد رہے کہ پانی کے پراجیکٹ سوہاوہ کے علاقہ میں بھی مکمل کیے گئے ہیں۔باباجی عرفان الحق اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور معزز مہمانوں نے اپنے اپنے حصے کا پودہ بھی لگایا۔بہترین تقریب کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹالیانوالہ ڈاکٹر شاہد سعید کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔