اتحاد اساتذہ پاکستان ہی کالج اساتذہ کرام کے حقوق کی علم بردار ہے۔پروفیسر فائزہ رعنا
ہم نے ہر دور میں پروفیسرز کے حقوق کی منصفانہ جنگ لڑی ہے،پروفیسر محبوب عارف
گورنمنٹ کالجز کے تدریسی سٹاف کے حقوق و فرائض میں توازن پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، پروفیسر سید افتخار علی شاہ
شاہین کا نشان ہی جیت اساتذہ کرام کی بلندی فکر کا ضامن ہے، ڈاکٹر وسیم رضا گردیزی
ہم پروفیسرز کمیونٹی کے لیے فلاحی منصوبوں کے اجرا اور ان کے تسلسل کو یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں، پروفیسر جواد آصف
ہمارا منشور کالج اساتذہ کی بہتری کے لیے کام ہے۔ پروفیسر محمد آصف بٹ
کالجز کے اساتذہ کرام کی ہم صرف نعروں یا وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ مثبت لائحہ عمل رکھتے ہیں، ڈاکٹر سیدامیر کھوکھر
گجرات(پریس ریلیز)اتحاد اساتذہ پاکستان کا تاریخ ساز ڈویژنل کنونشن گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات میں منعقد ہوا۔یہ کنونشن پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2024ء کی انتخابی مہم کا نقطہ عروج قرار دیا گیا۔کنونشن میں اتحاد اساتذہ پاکستان کی نامزد مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا، نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر محبوب عارف، پروفیسر محمد شفیق بٹ،پروفیسر جواد آصف اور پروفیسر سمیرہ بانو نے مہمانانِ اعزاز کے طور پرخصوصی شرکت کی۔کنونشن کی صدارت نامزد ڈویژنل صدر پروفیسر سید افتخار علی شاہ نےکی۔نظامت کے فرائض پروفیسر راشد اللہ بٹ نے سرانجام دیے۔ تلاوت قرآن مجید اور قصیدہ بردہ شریف کے بعد مقررین نے اظہار خیال کیا۔پروفیسر فائزہ رعنا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اساتذہ پاکستان ہی کالج اساتذہ کرام کے حقوق کی علم بردار ہے۔ہم نے ماضی میں اساتذہ کرام کے حقوق کی بحالی کے لیے منظم جدوجہد کی ہے۔ اس سلسلے میں ہماری تاریخ روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن، 5 درجاتی پروموشن فارمولا، خالی سیٹوں کو سرنڈر سے بچانا، لیو انکیشمنٹ کی مکمل بحالی، یونیورسٹیز میں انڈر گریجویٹ کالجز کا قیام اور ریپٹریشن کا خاتمہ، ٹائم سکیل کا دورانیہ دس سال کی بجائے سات سال کرانا اور کالجوں کی کلی و جزوی نجکاری کی روک تھام، ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی فلاح کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں لہذا اگر کمیونٹی نے کسی اور جماعت کو مینڈیٹ دیا تو ہم اساتذہ کرام کے وسیع تر مفاد کی خاطر اس جماعت کے پیچھے چلنے کو تیار ہیں۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب پروفیسر محبوب عارف نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں پروفیسرز کے حقوق کی منصفانہ جنگ لڑی ہے اور ہم اپنی کمیونٹی کو مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واضح لائحہ عمل رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام کو اس وقت بہت سارے مسائل کا سامنا ہے ہم دور افتادہ کالجز کے مرد و خواتین اساتذہ کرام کے لیے رہائش گاہوں کی فراہمی اور دیگر مراعات کے حصول، ڈائریکٹ سلیکشن کے لیے رولز میں ترامیم، گریڈ 20 کے لیے ڈی آر اے کے حصول، سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیےخالی آسامیوں پر فوری ریکروٹمنٹ کا انتظام کروانے اور دوران سروس پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کرام کے لیے یونیورسٹی کی طرز پر فوری اگلا گریڈ دلوانے کے لیے رولز میں تبدیلی کے لیے منظم جدوجہد کررہے ہیں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار برائے ڈویژن گجرات پروفیسر سید افتخار علی شاہ نے کہا کہ گورنمنٹ کالجز میں تدریسی سٹاف کے حقوق و فرائض میں توازن پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن گجرات کے اساتذہ کرام کی واضح اکثریت اتحاد اساتذہ پاکستان کی حمایت میں ووٹ کاسٹ کرے گی۔تاریخ ساز ڈویژنل کنونشن کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے نہ صرف مرکزی قیادت اور ضلع گجرات ،حافظ آباد ، وزیرآباد،اور منڈی بہاؤالدین سے آنے والے مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا بلکہ گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات کے تمام مرد و خواتین پروفیسرز بالخصوص شعبہ فزکس،کیمسٹری،انگریزی، بیالوجی،کمپیوٹر سائنس، پولیٹکل سائنس،کامرس اور دیگر شعبہ جات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم رضا گردیزی نے کہا کہ شاہین کا نشان ہی اساتذہ کرام کی بلندی فکر کا ضامن ہے، ہم کالجز اساتذہ کرام کی نہ صرف نمائندگی کا حق رکھتے ہیں بلکہ عصر حاضر میں پروفیسر طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ ہماری قیادت نڈر، بے باک اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ پروفیسر جواد آصف نے کہا کہ ہم پروفیسر کمیونٹی کے لیے فلاحی منصوبوں کے اجرا اور ان کے تسلسل کو یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔پیپلا لوکل یونٹ کے صدر پروفیسر محمد آصف بٹ نے کہا کہ ہمارا منشور کالج اساتذہ کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ باقی سب باتیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔ پیپلا گجرات ڈویژن کے نامزد امیدوار برائے سیکرٹری نشر و اشاعت ڈاکٹر سیدامیر کھوکھر نے کہا کہ کالجز کے اساتذہ کرام کے حقوق کی بحالی میں ہم صرف نعروں یا وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ واضح اور مثبت لائحہ عمل رکھتے ہیں۔کنونشن میں ڈویژن گجرات سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پروفیسرز نے شرکت کی۔





