اپریل 21, 2026

منڈی بہاؤالدین:ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حسن حمزہ پولیس مقابلہ کے دوران گردن میں فائر لگنے سے شدید زخمی

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حسن حمزہ پولیس مقابلہ کے دوران گردن میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر گجرات ریفر کر دیا گیا۔منڈی بہاؤالدین پولیس کے مطابق مقابلہ میں 2خطرناک مجرمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے ہسپتال میں زخمی حسن حمزہ کی عیادت کی۔