اکتوبر 29, 2026

پنجاب حکومت نے چینی انجنیئروں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے چینی انجنیئروں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی ہے۔حکام کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں کی سکیورٹی کیلئے 37 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک،  نان سی پیک سرکاری اور مستقل تنصیبات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے دی گئی ہے۔حکام کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 18 بلٹ پروف گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں