گجرات (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ کے حکم پر پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت احتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق صوبہ بھر میں فیلڈ افسران کی کارکردگی رپورٹس مرتب ہوں گی۔ سپیشل برانچ ودیگر خفیہ ادارے رپورٹس مرتب کرکے بھجوائیں گے۔ ایس ایچ اوز سے آر پی اوز رینک کیافسران کی ورکنگ رپورٹس تیار ہوں گی۔ افسران کی کرپشن، پبلک ڈیلنگ،اخلاقیات ودیگر پہلوؤں کو نمایاں کیا جائے گا۔ کرپٹ افسران کو فیلڈ سے ہٹا کر آئندہ اہم سیٹوں پر تعینات نہیں کیا جائیگا۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈی ایس پیز کی کیٹگری تیار کی جاتی ہیں، اے کیٹگری کے ڈی ایس پیز کو سرکلز میں تعینات کیا جاتا ہے. بی اور سی کیٹگری کے افسران کو سکیورٹی یونٹس میں تعینات کیا جاتا ہے۔ سپیشل برانچ ودیگر خفیہ اداروں نیرپورٹس کی تیاری شروع کر دی ہے۔رپورٹس موصول ہونے پرافسران کی تعیناتی بارے کیٹگریز بنائی جائیں گی۔





