جہلم(چوہدری دانیال عابد) سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ، سابق صدر سپریم کورٹ آف پاکستان، وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، سپریم کورٹ آف پاکستان حسن رضا پاشا نے دفتر محتسب پنجاب جہلم کا دورہ کیا۔ ریجنل ایڈوائزر محتسب جہلم اشفاق احمد رانا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے ضلع جہلم کی عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے اشفاق احمد رانا کو بطور ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم میں تعینات کیا، جہلم کی عوام کے لئے بہت بڑا اقدام ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جہلم کی عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے گا۔





