اکتوبر 29, 2026

صوبائی سیکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں زکوة ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) صوبائی سیکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں زکوة ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام صاحب حیثیت لوگوں میں زکوة کی ادائیگی کے متعلق شعور پیدا کرنے کےلیے آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں عوام الناس سمیت دفتری و فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی زکوة آفیسر معوذ ملک نے شہر کی مختلف کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة محکمہ زکوة و عشر پنجاب کے بنک آف پنجاب کے اکاونٹ نمبر PK20BPUN 6010046987300013 یا مسلم کمرشل بنک کے اکاونٹ نمبر PK52MUCB 0736876331001823 میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوة و عشر کی سکیموں کو مزید بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔ زکوة ڈے کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر عوام الناس میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے