گجرات(نمائندہ خصوصی) اسلامک ہیلپ تنزانیہ کے کنٹری ہیڈ امجد خاں، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاسلامک ہیلپ فرخ شہزاد نے وفد کے ہمراہ پاکستان پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن آفس کا دورہ کیا اور پاٹری مصنوعات کو افریقہ کے ممالک بالخصوص تنزانیہ میں پرموٹ کرنے، مارکیٹ میں رسائی دینے اور مینو فیکچررزکو تنزانیہ میں مکمل سہولیات پہنچانے کے حوالے سے چیئرمین پاکستان پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن حاجی محمد زاہد سے ملاقات کی اور انہیں تنزانیہ میں پاٹری مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر چیئرمین پاکستان پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن حاجی محمد زاہدنے اسلامک ہیلپ تنزانیہ کے کنٹری ہیڈ امجد خاں، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاسلامک ہیلپ فرخ شہزادکے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ علم اور وسائل کو بانٹ کر ہم مل کر مزید بلندیوں کو حاصل کر سکتے ہیں تنزانیہ کی مارکیٹ پاٹری انڈسٹری کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں،تنزانیہ میں پاٹری مصنوعات کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور ہم اس صلاحیت کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے اسلامک ہیلپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں بعدازاں وفد کو حاجی محمد زاہد نے ڈائمنڈ سرامکس کا وزٹ بھی کرایا اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔





