لاہور(پرویز شیخ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام ایف سی گرائونڈ لاہور میں پری بیس بال لیگ کوچنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ ساتھ ہی فیڈریشن کے سیکریٹری و نائب صدر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ نے پاکستان میں پہلی بار ہونے جارہی چیف منسٹر پنجاب مینز ومینز بیس بال لیگ کے کامیاب انعقاد کی بنیاد رکھ دی۔ فیدریشن کی سیکریٹری وومین ونگ عائشہ ارم سے میڈیا کے لیئے خصوصی گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ آج کیمپ کا پہلا دن تھا جس میں 150 سے زائد مین وومین کھلاڑیوں کو غیرملکی کوچ مسٹر برائن نے پاکستانی کوچز کے ہمراہ کوچنگ فراہم کی۔ چار دن کے کمیپ کے بعد منتخب کھلاڑی 18اپریل سے لاہور میں چیف منسٹر پنجاب مینز ومینز بیس بال لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مذکورہ لیگ میں لاہور لائنز، فیصل آباد فیلکنز اور ملتان مستنگ کے ناموں سے 3-3 میز اور وومینز ٹیمز تشکیل دی جارہی ہے جس میں ملک بھر کے یونٹس و اکیڈمیز کے منتخب کھلاڑی پاکستان اسٹارز کے ساتھ 18 سے 21 اپریل تک ایکشن میں نظر آئیں گے۔





