ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز سے حملے شروع کر دیے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے درجنوں UAVs ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ہیں۔اب طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں، ہم کوشش کریں گے کہ UAVs کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ڈرون اسرائیل کی جانب داغے گئے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔بعد ازاں ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی تھی۔ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی تھی




