اپریل 29, 2026

گھریلو حالات سے تنگ نوجوان بجلی کےتاروں پرچڑھ گیا

ننکانہ صاحب  میں نوجوان بجلی کے تاروں پرچڑھ گیا تاہم بجلی بند ہونے کے باعث نوجوان کرنٹ لگنے سے بچ گیا۔اہل علاقہ کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے دس چک میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان بجلی کےتاروں پرچڑھ گیا۔  تاہم علاقے میں بجلی بند ہونے کے باعث نوجوان کرنٹ لگنے سے محفوظ رہا۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو تاروں سے اتارا، بجلی کے تاروں سے نیچے اترنے  پر نوجوان کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔