منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا ،مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی سہولیات بارے دریافت کیا ۔انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کے ڈیٹا سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا ڈاکٹرز اور طبی عملہ سے کہنا تھا کہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر قابل قبول نہ ہو گی۔





