اپریل 19, 2026

جہلم: 27رمضان المبارک کو امامیہ اکیڈمی کالا گوجراں کی طرف سے جشن نزول قرآن پاک محفل کا انعقاد

جہلم(سید مظہرعباس) 27رمضان المبارک کو امامیہ اکیڈمی کالا گوجراں کی طرف سے جشن نزول قرآن پاک محفل کا انعقاد زیر نگرانی مولانا سید ساغر عباس نقوی مدیر امامیہ اکیڈمی کیا گیا جس میں طلباء کے درمیان مقابلہ تلاوت قرآن مجید، مقابلہ حفظ قرآن، مقابلہ تقاریراور مقابلہ سوالات قرآنی منعقد ہوا۔ جس میں اکیڈمی کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔ محفل کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گیے اور بہار قرآن پاک کورس کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ محفل میں میر طاہر حسین، شیخ اعجاز علی قریشی، مولانا حیدر علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ نقابت کے فرائض مولانا سید رخسار حیدر نقوی نے سرانجام دیے۔