جہلم(عمیراحمدراجہ)رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی کوآرڈنیشن کمیٹی ضلع جہلم کا کنوینیر مقرر کر دیا۔ضلعی کوآرڈنیشن کمیٹی درج ذیل امور سر انجام دے گی۔ عوامی بہبود/سروس ڈیلیوری سے متعلق مسائل کا نوٹس لینا اور متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا۔ایڈمنسٹریشن، گورننس اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق مسائل کا نوٹس لینا۔ضلعی حکومت کے محکموں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ضلع میں تعینات افسران کے خلاف شکایات کا جائزہ لینا۔ضلعی ترقیاتی پروگرام کی نگرانی کرنا اور ضلعی ترقیاتی پیکجز کی شکل کو حتمی شکل دینا شامل ہیں۔کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، کنوینئر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبر ڈپٹی کمشنر،سیکرٹری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ممبر ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ صوبائی محکمہ جات اور وفاقی محکمہ جات جن میں بجلی اور گیس کے محکمے شامل ہیں،ممبر اور دیگر صوبائی ادارے سی ای او محکمہ ہیلتھ، سی ای او محکمہ تعلیم شامل ہیں۔






