اپریل 18, 2026

میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس اور افطار ڈنر

سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شاہد تنویرسابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر حفصہ عابد مرزا،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،ڈاکٹر ہادیہ مرزا(ننھی پری)،فرزانہ اجمل،فریحہ مرزا،ڈاکٹر عائشہ عمیر مرزا،حمنہ عمیر مرزا،ہانیہ مرزا،شیزا عمیر مرزا،ڈاکٹر عمیر طارق مرزا،ڈاکٹر منیب شاہد،ڈاکٹر عبیر منیب،فلک ناز سیٹھی،فرزانہ اجمل محمود اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعدہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے تمام بیماروں کی صحت یابی،پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کے ساتھ ساتھ تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر دعائیں مانگی گئیں۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس سنٹر کی رپورٹ کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار63مریض خواتین کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔اور فری ادویات دی گئیں۔اس اجلاس میں ماہ مارچ 2024ءمیں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے بریفننگ دیتے ہوئے کہاپروگرام”قرآن فہمی کلاس”،سکن کیمپ اور عورتوں کا عالمی دن ایک ہی تاریخ کو منعقد ہوئے
معروف سکن سپشلسٹ ڈاکٹر عائشہ مرزا نے نہ صرف سکن کیمپ میں آئی ہوئی خواتین کا مفت طبی معائنہ کیااتوار یا سوموار کو المرکزجہلم میں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام "مہربانی شاپ” کا انعقاد کیا جائے گا۔
عید کے لیئے غریب و مستحق لوگوں میں کپڑے اور دیگر اشیاء وغیرہ تقسیم کی جائیں گی
۔تمام حاضرین کو پرتکلف افطار پارٹی اور افطار ڈنر دیا گیا۔جس کی میزبانی ڈاکٹر شاہد تنویر اور ان کی بیگم ڈاکٹر شہناز شاہد نے کی۔