اکتوبر 29, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے، ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او سید اسد مظفر سمیت جوڈیشنل افسران، وکلاء نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین کا شمار قابل اور انصاف پرست جج صاحبان میں ہوتا ہے، ان کا کئیر صاف اور شفاف ہے، جوڈیشری کے لیے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں آپ کو ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رکھا جائے گا،دیگر مقررین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔