جہلم(عمیراحمدراجہ)جہلم پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عزت مآب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم چوہدری ظفر اقبال اور جملہ آفیسران و سٹاف کی طرف سے پتنگ بازی کے گھناؤنے جرم اور انسانی جان کے لئیے خطرناک کھیل سے آگاہی کے لئے واک کے دوسرے مرحلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے معزز ممبران ملک رضوان ایڈووکیٹ ھائی کورٹ اور اسد علی وڑائچ ایڈووکیٹ معہ دیگر معزز ممبران بار، پولیس اہلکاران اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔





