اکتوبر 29, 2026

منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

منڈی بہاوالدین،05اپریل 2024( )منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاک فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)،نرسنگ اسسٹنٹ،کلرک، ایوی ایشن ٹیکنیشن،سنگل ٹیکنیشن / ای ایم ای الیکتریشن، سپاہی، ڈرائیور سپاہی (لائسنس ہولڈر)، کک اور سینٹری ورکر کی بھرتی کیلئے مطلوبہ اہلیت کے حامل پاکستان بھر سمیت آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان کے شادی / غیر شادی شدہ مرد شہریوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)کیلئے عمر 10مئی 2024کو 20سال سے کم اور 28سال سے زیادہ نہ ہو اور قد کم از کم 5فٹ 3انچ ہو۔ وہ امیدوار جو پہلے سے فوج میں سروس کر رہے ہیں ان کیلئے عمر کی حد 22سال سے 35سال اور سروس ایک سال سے کم اور 16سال سے زیادہ نہ ہو جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی اور سپاہی ڈرائیور کی عمر 10مئی 2024کو ساڑھے 17سال سے 23سال اور شہداء، جنگ کے دوران زخمی ہونے والے لواحقین گریجوایٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں ایک سال تک کی رعائت ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افراد کے بچوں کیلئے بھی رعائت ہے۔ ڈرائیور سپاہی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس(ایل ٹی وی) رکھنے والے افراد کیلئے عمر کی بالائی حد میں دو سال تک کی رعائت ہے نیز ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو اضافی نمبرز دئیے جائیں گے۔ نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے 5فٹ 6انچ (167.5 cm) جبکہ کلرک اور کک کیلئے قد 5فٹ 3انچ (160cm) ہونا چاہیئے۔ ملٹری پولیس کیلئے 5فٹ 8انچ (172.5cm) جبکہ 6فٹ (182.5cm)کو ترجیح دی جائے گی۔ سینٹری ورکر کیلئے قد 5فٹ 3انچ (160cm) اور عمر ساڑھے 17سے 35سال تک ہونی چاہیئے۔جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)کیلئے تعلیمی قابلیت دینی مدرسہ سے درس نظامی جو کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہو یا پاکستان کے کسی تعلیمی بورڈ سے کم از کم ایف اے / ایف ایس سی یا مساوی ہو۔ روز مرہ امور کے متعلق عربی بول چال میں مہارت، قرات اور حفظ کو اضافی قابلیت تصور کیا جائے گا۔ سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ کلرک کیلئے انٹرمیڈیٹ یا مساوی کم از کم سی گریڈ تعلیم ہونی چاہیئے۔ کک کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ کیلئے تعلیمی قابلیت ایف ایس سی پری میڈیکل ہونی چاہیئے۔ سینٹری ورکر کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیم پرائمری ہونی چاہیئے۔جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)،نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی، ڈرائیور سپاہی بھرتی کیلئے اصل اسناد بمعہ 2عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں، اپنا کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ اور والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی، ڈومیسائل اور باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ (آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے)، چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور تمام کاغذات و اسناد اور دستاویزات کی مجاز سرکاری آفیسر سے تصدیق ہونی چاہیئے۔جونیئر کمیشنڈ آفیسرز(نائب خطیب) کے انتخابی طریقہ کار کیلئے امیدوار اپنی درخواستیں مجوزہ فارم پر آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سنٹر (گلگت، پشاور،ڈی آئی خان، مظفر آباد، رراولپنڈی، لاہور،فیصل آباد، ملتان، کوئتہ، خضدار،تربت، پنوں عاقل،حیدرآباد اور کراچی) سے 19فروری 2024سے 9مئی 2024 کے دوران حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے امیدوار 12فروری 2024 سے 9مئی 2024 تک اپنی رجسٹریشن www.joinpakarmy.gov.pkپر کروا سکتے ہیں تا ہم سپاہی کیلئے انٹرنیٹ (آن لائن)رجسٹریشن ضروری نہیں ہے۔ امیدوار قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر / آفس یا رجمنٹل سنٹر پر جا کر 19فروری 2024سے 9مئی 2024تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اقلیتوں کیلئے مخصوص کوٹہ مختص ہے۔مزید تفصیلات /دوران ملازمت مراعات / انتخابی طریقہ کار کے متعلق جاننے کیلئے قریبی آفس سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر / آفس یا رجمنٹل سنٹر پر رابطہ کریں یا www.joinpakarmy.gov.pk ویب سائٹ وزٹ کریں یا صرف رابطے کیلئے 0544-920340اور وٹس ایپ رابطے کیلئے 0315-9349137 نمبر پر کال کریں۔