منڈی بہاوالدین، ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاتقریب میں نگہبان رمضان پیکج، ستھرا پنجاب مہم، شجرکاری مہم، ریونیو اہداف، ہیلتھ ،ایجوکیشن اور پولیس سمیت دیگر محکموں میں انتظامی امور کی بہترین ادائیگی اور پبلک سروس ڈیلیوری میں شاندار کارکردگی پر افسران و سٹاف اور میڈیا پرسنز میں تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔تقریب میں ڈی پی او رضا صفدر کاظمی ،کمانڈنٹ ریجرز کرنل خرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، سی او ایم سیز، میڈیا پرسنز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسران و ملازمین نے محنت، ایمانداری اور جانفشانی سے ضلع منڈی بہاوالدین کی بہتری اور عوام الناس کے فلاح و بہبود کیلئے کام کیاپنجاب لیول پر ضلع کا نام روشن کیا، اس سے ہمارا اور ضلع کے باسیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہےتعریفی سرٹفکیٹ دینے کا مقصد ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، جس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوں گے اور آئندہ بھی اسی طرح محنت اور جانفشانی سے کام کریں گے





