جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق کی ذاتی کاوشوں سے بلال ٹاؤن کی سڑکوں کا کام شروع، عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ ڈی سی جہلم کا موقع کا ملاحظہ کیا اور روڈ کی تعمیر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی اور تعمیراتی کمپنی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن شہریوں کے تمام مسائل کو حل کرنا ہے گزشتہ ڈیڑھ سال میں شہر کی تمام اہم ترین سڑکیں ازسر نو بنائی جا چکی ہیں بقیہ ماندہ کاموں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے بہت جلد ضلع جہلم میں سیوریج، واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس کے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جارہے ہیں۔




