جہلم(چوہدری سالک پسوال) منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں، ضلع بھر سے منشیات کا خاتمہ جہلم پولیس کا نصب العین ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران چوٹالہ پولیس کی اہم کاروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار،پولیس تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئیاشتہاری ملزم شیخ واجدکو گرفتار کر لیا،ملزم شیخ واجد چوٹالہ پولیس کو گزشتہ سال سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم اشتہاری گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گیا تھا،حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جا رہی ہے،دوسری جانب اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران صدر پولیس کی اہم کاروائی، چادر/ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ میں مطلوب02 اشتہاری ملزمان گرفتار،پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئیاشتہاری ملزمان اظہر اقبال اور عمر کو گرفتار کر لیا،ملزمان اظہر اقبال اور عمر صدر پولیس کو گزشتہ سال سے چادر/چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ کے مقدمہ میں مطلوب تھے، ملزمان اشتہاری گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئیتھے،حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے کئے زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم گذشتہ سال سے چوری کے مقدمہ میں سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری ملزمان کے خلاف موثر کاروائی سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی اور قانون کی عمل داری قائم ہو گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ




