اپریل 18, 2026

ڈنگہ ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقوم تقسیم سنٹر پر خواتین رل گئیں

ڈنگہ (زمان اسلم) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقوم تقسیم سنٹر پر خواتین رل گئیں۔ خواتین صبح سویرے لائنوں میں لگ جاتی ہیں شام تک رقم نہیں ملتی۔کھاریاں لنک روڈ بالمقابل خلیل ہسپتال پر قائم سنٹر میں خواتین صبح سویرے لائن میں لگتی ہیں اور بیشتر خواتین بغیر پیسوں کے گھروں کو لوٹتی ہیں ۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو یوں خوار ہونے بچایا جائے اور سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ خواتین باعزت طریقے سے یہ فنڈز وصول کرسکیں