اپریل 17, 2026

سرائے عالمگیر: تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کاچوروں کے خلاف کریک ڈاؤن, 2 موٹر سائیکل چورگرفتار، موٹرسائیکل برآمد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کاچوروں کے خلاف کریک ڈاؤن2موٹر سائیکل چورگرفتار،موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجرنےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے آپریشن کے دوران 2 موٹر سائیکل چورگرفتار کرلئے۔گرفتارملزمان میں1۔اظہر اقبال ولد محمد اکرم2-عرفان ولد بشیر احمد سکنائے نتھے قریشیاں شامل ہیں گرفتارملزمان سے دوران انٹیروگیشن 2عدد موٹرسائیکل مالیتی190000روپے برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔