اپریل 18, 2026

محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر4کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کا کل 43 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا

جہلم(چوہدری سالک پسوال) محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر 4کروڑ 30لاکھ سے زائد مالیت کا کل43کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر4کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کا کل 43 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میں سرکاری زمین پرنا جائز کاشتکاری، سرکاری چرا گاہ پر قبضہ اور سرکاری رقبہ پر قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔اس تناظر میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)نیصوبے کے مختلف اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ بمقام ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں۔اس ضمن میں حسب الحکم کارروائی کرتے ہوئے کل43کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائدہے۔درخواست دہندگان نے اس بروقت مدد پرمحتسب پنجاب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔