اپریل 18, 2026

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصرمحمود باجوہ کا 21 رمضان المبارک یوم علیؓ کے جلوس کے روٹ کا وزٹ

جہلم(چوہدری مہربان حسین)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصرمحمود باجوہ کا 21 رمضان المبارک یوم علی کے جلوس کے روٹ کا وزٹ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر اورمنتظم جلوس اس موقع پر ہمراہ تھے، ڈی پی او جہلم کو جلوس کے روٹ کے متعلق بریفننگ دی گئی،ڈی پی او جہلم نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،متعلقہ افسران کو بلدیہ، واپڈا، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل کے عملہ سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے جلوس کے راستہ میں آنے والی تمام تنصیبات کی سویپنگ اور درستگی کی ہدایات،روٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پرسکینرز کا استعمال لازمی بنایا جائے،شرکاء کا میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کے بعدہی جلوس میں داخلہ یقینی بنایا جائے،روٹ کے راستہ میں بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں، ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایات،جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ