گجرات(بیورو چیف)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر (آر او) نےمونس الہٰی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔اپیل میں مزید کہا گیا کہ آر او نے پرویز الہٰی کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔اپیل میں یہ موقف بھی اپنایا گیا کہ پرویزالہٰی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کیےگئے ہیں۔اپیل میں کہا گیا کہ مونس الہٰی کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے، استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دے




