اپریل 17, 2026

پی آئی اے کی نجکاری منصوبے کی توثیق

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق کردی۔پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس چار گھنٹےجاری رہا، اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا، جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی انہیں ریٹائر کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے بورڈ اکتوبر 2023 سے غیر فعال تھا، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری چند دن قبل دی تھی۔ایس ای سی پی قوانین کے تحت پی آئی اے کے اہم فیصلوں کے متعلق بورڈ سے منظوری لازمی ہے