جہلم(چوہدری سالک پسوال) معروف سماجی ومذہبی شخصیت علی حسین راجہ نے کہا ہے کہ ہم نہایت عظمتوں،،رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ مغفرت میں داخل ہوگئے ہیں رب کریم قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کیے گئے جیسا تم سے پہلی امتوں پر فرض کیے گئے تاکہ تم متقی بن جاو،ہمیں چاہیے کہ اس عشرہ مغفرت میں رب رحمان سے اس کی بے پناہ وسیع مغفرت وبخشش کی التجا کریں اور اپنے گناہوں سے سچی توبہ کریں یہ وہ عظیم ماہ مبارک رمضان ہے جو ہم پر سایہ فگن ہے اتنا عظیم وبابرکت مہینہ ہے،،انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کامقدس مہینہ غریبوں کی داد رسی اور حاجت روائی کا مہینہ ہے ضرورت مندوں کی ضرورتوں کوپورا کر نے کے لیے صاحب ثروت واستطاعت افراد دل کھول کر خرچ کریں رمضان المبارک کا مہینہ نعمتیں،برکتیں اور رحمتیں اپنے ساتھ لاتا ہے اسکی ساعتیں بڑی مختصر ہوتی ہیں یہ دنوں پر مشتمل ہوتا ہے یہ مہینہ انسانیت کے مابین ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے




