جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر چرچ ھائے پر سنڈے سروسز کے دوران اور دیگر عبادت گاہوں پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، چرچ ھائیاور دیگر عبادت گاہوں پر جہلم پولیس کے افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،تمام شرکاء کو چیک کر کے عبادت گاہوں میں جانے دیا جا رہا ہے،سینئرافسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی تعینات کی گئی ہے،لیڈیز پولیس خواتین عبادت گزاروں کی تلاشی اور حفاظت کے لئے بالخصوص تعینات کی گئی ہے،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرزاور بیریئرز کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاگیاہے،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے شہر بھر میں گشت پر مامور ہیں،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،عوام الناس کو مذہبی اجتماعات کے دوران پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ




