اپریل 18, 2026

منڈی بہاؤالدین: رہنما انجمن تاجران خواجہ شبیر احمد کا کالم نگار عزت رسول کے اعزاز میں افطار ڈنر

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھورسے )انجمن تاجران و چیمبر آف کامرس کے رہنما خواجہ شبیر احمد نے اپنے عزیز دوست، دانشور اور کالم نگار عزت رسول کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے دانشور و کالم نگار عزت رسول کا کہنا تھا کہ روزہ تمام عبادات میں منفرد حیثیت اور مقام رکھتا ہے۔ روزہ واحد عبادت ہے جس میں ریا کاری نہیں۔ روزہ اللہ کیلئے ہے اور اسکا اجر بھی اللہ ہی دیتا ہے۔ اس موقع پر تاجر رہنما خواجہ شبیر احمد نے ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے دعا کروائی اور عزت رسول کو ایک عدد خوبصورت راڈو گھڑی اور برانڈڈ سوٹ بطور عید گفٹ پیش کیا۔