اپریل 18, 2026

یومِ پاکستان کے موقع پر "جماعتِ جلالیہ پاکستان” کے زیرِ اہتمام "نیشنل پریس کلب اسلام آباد” میں "بقائے پاکستان کنونشن” کا انعقاد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)افکارِ صوفیاء کی داعی اور جذبۂ حب الوطنی کی امین "جماعتِ جلالیہ پاکستان” ہرسال 23 مارچ یومِ پاکستان جذبہ انتہائی عقیدت واحترام سے مناتی ہے جس کا مقصد لوگوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا،مغربی ثقافت کا خاتمہ اور ملک سے کرپشن،لوٹ مار،قتل وغارت اور فحاشی و بے حیائی کا خاتمہ ہے۔
اس سال بھی یومِ پاکستان کے موقع پر "جماعتِ جلالیہ پاکستان” کے زیرِ اہتمام "نیشنل پریس کلب اسلام آباد” میں "بقائے پاکستان کنونشن” کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت قبلہ مرشدِ گرامی وارثِ علوم و معارفِ حضور حافظ الحدیث والقرآن جگر گوشۂ قیومِ زماں استاذ العلماء الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی دامت بركاتهم العالية (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف و سربراہ جماعتِ جلالیہ پاکستان) نے فرمائی جبکہ والدِ گرامی ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی صاحب(جنرل سیکرٹری جماعتِ جلالیہ پاکستان، پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد ، چانسلر IIUP ) نے اس کنونشن کی نگرانی وسرپرستی فرمائی۔

سیدی مرشدِ گرامی دامت بركاتهم العالية نے اس موقع پہ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار خطاب فرمایا جس کے کلیدی نکات درج ذیل ہیں:
١- مغربی ثقافت،بد عنوانی اور دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی پاکستان کی بقا اور استحکام ممکن ہے۔
٢- مملکتِ خداداد پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے اس سے نکلنے کے لئے قومی سیاست دانوں کو رسہ کشی کی بجائے متفقہ حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے میثاقِ معیشت پلان تشکیل دینے اور اسے نافذ العمل کرنے کی ضرورت ہے۔

پیمرا میڈیا چینلز کو اخلاقی ،فکری اور تربیتی پروگرام کیلئے مختص اوقات کار کا پابند بنائے۔
کنونشن کے آخر میں قبلہ مرشدِ گرامی دامت بركاتهم العالية نے ملک وملت کی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔