کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میںگجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری,تھانہ ککرالی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتارکرکے ہزاروں پتنگیں برآمد کرلیں.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی خصوصی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی SIاسلم ہنجرا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش 1۔ شہزادہ محمد زین بلال ولد محمد بلال سکنہ محلہ گوندل پورہ گجرات،2۔ خالد عزیز ولد عزیز احمد سکنہ بزرگوال کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔




