اپریل 18, 2026

جھلم: معظم فاؤنڈیشن نے کالا گجراں میں چیریٹی ویلفئر شاپ کا افتتاح کر دیا

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )معظم فاؤنڈیشن نے کمیونٹی کو کم قیمتوں یا مفت میں معیاری کپڑے فراہم کرنے کے مقصد سے کالا گجراں جہلم کی عظیم روڈ پر ایک فلاحی دکان کا آغاز کیا ہے۔ اس دکان کا افتتاح ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر میجر یوسف اختر نے کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ منیجر یاسر مختار خان، یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان، وحید ڈار، بلال علی، پروفیسر حسن مجتبیٰ، کیپٹن معظم ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کرنل نعیم، عمر بٹ، حمزہ ملک اور دیگر معززین بھی موجود تھے