اپریل 18, 2026

جہلم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع جہلم میں ”گرین فیوچر”شجرکاری مہم کا آغاذ آج سے بجوالہ جنگل میں ہوگا

جہلم(عمیراحمدراجہ)جہلم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع جہلم میں ”گرین فیوچر”شجرکاری مہم کا آغاذ آج سے بجوالہ جنگل میں ہوگا۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کامران کاظمی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 21 مارچ کو جنگلات کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد کرہء ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے جنگلات کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ رواں سال یہ دن گرین فیوچر”شجرکاری مہم کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ ہماری روزمرہ زندگی میں ہر چیز کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق جنگلات سے ہوتا ہے۔ ہم جو پانی پیتے ہیں، دوائیں لیتے ہیں، کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ہماری رہائش گاہیں اور یہاں تک کہ ہمیں درکار آکسیجن کا تعلق بھی جنگلات سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بجوالہ کے مقام پر گرین فیوچر مہم کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔ اس سادہ مگر پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور محکمہ جنگلات راولپنڈی ڈویژن کے افسران ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سکولز،کالجز میں اساتذہ اور طالبعلم اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں گے۔اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔