گجرات()ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ”صاف ستھرا پنجاب”* مہم جاری ہے صاف ستھرا پنجاب مہم 31مارچ تک جاری رہے گی، بیک وقت شہروں اور دیہات میں صفائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے گی اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران مہم کی نگرانی کر رہے ہیں پروگرام کے تحت گاوں کی سطح تک خصوصی صفائی، میونسپل سروسز فراہم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کھلی جگہوں سے کوڑے کے ڈھیر مکمل طور پر ختم کر دیئے جائیں گے،قبرستانوں کو مکمل طور پر جڑی بوٹیوں اور کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جارہا ہے،سبزی منڈیوں مارکیٹوں، بس ٹرمینلز کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنایا جارہا ہے،ضلع بھر میں یو سی سطح پر آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے،گھر گھر جا کر لوگوں کو صفائی کے متعلق آگاہ کیا جارہا ہے،سکولوں اور کالجوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مارکیٹوں میں دکانداروں، مارکیٹ کمیٹیوں اور انجمن تاجران کے ذریعے لوگوں کو صفائی بارے آگاہ کیا جائے،عوامی پارکوں، گھروں، کھیل کے میدانوں اور خریداری مراکز میں صفائی مہم کی آگاہی فراہم کی جائے،سب امور کی تکمیل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کیاجائے جارہی ہے اور بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔




