اپریل 17, 2026

ضلعی دفتر زکوٰۃ کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام سیمینار و ریلی کا انعقاد

گجرات() ضلعی دفتر زکوٰۃ کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام زکوٰۃ ڈے کے موقع پر سیمینار و ریلی کا انعقاد کیاگیا، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رضوان منظوردیگر افسران و سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رضوان منظورنے کہا کہ صاحب استطاعت لوگ اپنی زکوٰۃ محکمہ زکوۃ کے ذریعے مستحقین تک پہنچائیں محکمہ زکوۃ شفافیت کے ساتھ زکوٰۃ کی رقوم مستحق افراد تک ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے جس کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگ محکمہ زکوۃ پر اعتماد کریں اور اپنی زکوٰۃ کی رقوم محکمہ زکوٰۃ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں، سیمینار کے اختتام پر آگاہی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا اور شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔