سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تفصیلات کے مطابق دانتوں کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر سی ڈی سی رجسٹرڈ اور ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکز جہلم کے زیرِ اہتمام المرکز جہلم کے کمیٹی روم میں فری ڈینٹل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ جہلم کے مشہور و معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد اسد مرزا(مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم) نے اس کیمپ میں آنے والے سکول کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ دیگر آنے والے خواتین و حضرات کے دانتوں کا فری معائینہ کیا۔اور ان کو فری ادویات،ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش بھی فراہم کیئے۔جبکہ سکول کے طلباء وطالبات کو فری ڈینٹل کٹس دیں۔انہوں نے دانتوں کے معائنے کے لیئے آنے والوں کو دانتوں کی حفاظت اور صفائی کے لیئے مفید مشورے بھی دیئے۔اس فری ڈینٹل کیمپ میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،استاد عبد الرحمن مانی،عبد الغفور چوہان چیئرمین مین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم،محمد ارشد مبارک اور سید اختر علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔




