اپریل 17, 2026

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے جہلم کی تحصیل سوھاوہ میں چھبیسویں پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)تفصیلات کے مطابق فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، محترمہ فلک ناز ، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان اور محمد عمر بٹ کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ لٹریسی اینڈ نان فارمل اسکول ڈھلاڑ درگاہ مل میں چھبیسویں پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا۔جہلم کی سماجی شخصیت مقصود احمد نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے یہ عطیہ کیا۔موصوف نے اس سے قبل بھی نئے توسیع شدہ مرکزی قبرستان میں بھی پانی کا بور کرایا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان ، محمد عمر بٹ ، چوہدری ناصر حسین ، حافظ زعفران اور محمد بنارس نے بھی شرکت کی۔اسکول میں 50 بچے زیر تعلیم ہیں جو پانی جیسی نعمت سے استفادہ حاصل کریں گے۔محمد عمر بٹ اور چوہدری ناصر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، ان کی ٹیم اور مقصود احمد کا بے حد شکریہ ادا کیا۔اسکول کے بچوں ، ہیڈمسٹریس اور اہليان علاقہ نے پانی جیسی نعمت ملنے پر اللّه پاک کا شکر ادا کیا۔یاد رہے اس پسماندہ ترین علاقہ میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے یہ چھبیسویں پانی کے منصوبہ کا افتتاح کیا گیا ہے۔